شاید...
- Farhat Yasir
- Jul 18
- 1 min read
"بعض عورتیں محبت میں نہیں ہارتیں...وہ اپنی خاموشیوں میں دفن ہو جاتی ہیں۔ وہ روتی بھی ہیں تو آواز نہیں آتی،مسکراتی بھی ہیں تو آنکھیں ساتھ نہیں دیتیں۔ پھر ایک دن...وہ اپنے سارے سوال انسانوں سے واپس لے کراللہ کے حوالے کر دیتی ہیں۔ اور شاید...وہیں سے ان کی نئی زندگی شروع ہوتی ہے۔"
— فرحت یاسر
"عورت کو محبت سے زیادہ کسی چیز کی طلب نہیں ہوتی...
سوائے اس احساس کے کہ اگر وہ ایک دن خاموش ہو جائے،
تو کوئی اس کی خاموشی ڈھونڈنے ضرور آئے گا۔" "ہم اکثر اُن لوگوں کے لیے سب کچھ چھوڑ دیتے ہیں،
جنہیں کبھی یہ احساس ہی نہیں ہوتا کہ ہم نے کیا چھوڑا تھا۔"
"عورت جب اپنی تکلیف بیان کرنا چھوڑ دے،
تو سمجھ لینا...
وہ تم سے نہیں،
اپنے نصیب سے باتیں کرنے لگی ہے۔"




Comments