میرے بعد ❤️
- Farhat Yasir
- Jul 19
- 1 min read

. خاموشی کا درد
کبھی کبھی خاموشیاں وہ سب کچھ کہہ جاتی ہیں،جو ہم کہنا نہیں چاہتے،اور سامنے والا سننا نہیں چاہتا۔تکلیف صرف اُسی کو ہوتی ہے،جسے سچا عشق ہو۔
2. عشق کی دیوانگی
چاہے ہمارے لیے راستے کتنے ہی تنگ کر لو،تمہارے دل میں بستا تو ہم ہی ہیں۔بس تم سے اتنا ہی کہیں گے،ہم تو جان ہتھیلی پر رکھ کرتمہاری محبت میں جیتے ہیں۔
3. میری تحریروں میں تم
تمہاری بے رخی کو بے وفائی کہوںیا دل لگی...جو بھی نام دے دو،حقیقت یہ ہے کہتم میرے عشق کے رنگ میں رنگ چکے ہو۔یہ رنگ کبھی نہیں اترے گا۔لوگ تمہیں میری تحریروں سے پہچانتے ہیں،تم میری پہچان بن چکے ہو۔اب خود کو مجھ سے جداکیسے کر سکو گے؟
4. میرے بعد...
میرے بعد کس کو ستاؤ گے؟کون تمہیں اس شدت سے چاہے گا؟میرے بعد میری یاد کوکبھی بھلا نہ سکو گے۔لاکھ کوشش کر لو،مجھ سے ایک لمحہ بھی جدا ہو کرزیادہ دیر تک دور نہ رہ سکو گے۔ 💔🌹 فرحت یاسر



Comments